بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔فائل فوٹو
بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔فائل فوٹو

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی 250 سے دکانیں بند کرا دیں

مودی  سرکار نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی،ہندوسینا کے کارکنوں نے گڑگاؤں میں مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر دھاوا بول دیا، ڈھائی سو دکانوں کو بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا، نئی دہلی کے قریب شہر گڑگاؤں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں۔

انتہا پسندوں کے سامنےانتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں، اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔