بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلیے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔فائل فوٹو
بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلیے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔فائل فوٹو

ایرانی آبدوز میں زوردار دھماکا۔3 اہلکار ہلاک ہوگئے

ایران کے ملٹری شپ یارڈ میں ایک آبدوز میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی ایران میں واقع شاہد درویشی نامی ملٹری شپ یارڈ پر ایک آبدوز میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایرانی وزارت دفاع کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دھماکا آبدوز کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

ایران ملٹری شپ یارڈ میں ایرانی بحریہ کی آبدوزوں کے علاوہ دیگر اسلحہ و جنگی ساز و سامان کی مرمت کی جاتی ہے اور معمول کی طرح آبدوز کی مرمت جاری تھی کہ زوردار دھماکا ہو گیا۔

حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔