یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز اتوار 29 شعبان المعظم ہوگا جس کے بعد پیر 6 مئی کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔ میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ  کی جانب سے عوام سے دو دن تک رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی تاہم سعودی عرب میں ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی 6 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔