پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔فائل فوٹو
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔فائل فوٹو

 ڈیرہ بگٹی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ۔8افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی کے علاقے  پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملے کردیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔