اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔فائل فوٹو

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا

حکومت نے قومی بچت سکیم میں منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔پنشن اور بہبود کے لیے شرح منافع میں اعشاریہ48 فی صد اضافہ کیا گیا ہے حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح650روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت سیونگ سرٹیفکیٹس پر ملنے والا منافع5700روپے سے بڑھا کر6350روپے کردیا گیا ہے۔

ماہانہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنر بینیفٹ اکاونٹس پر منافع 40روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ 1190روپے سے بڑھا کر1230روپے ماہانہ کردیا گیا۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 80روپے ماہانہ اضافہ کے ساتھ1000روپے سے بڑھا کر 1080روپے ماہانہ، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلیے منافع570روپے اضافہ کے ساتھ2450روپے سے بڑھا کر3020روپے کر دیا گیا ہے۔

چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلیے منافع 1150روپے اضافہ کے ساتھ 4940روپے سے بڑھا کر6099روپے، بارہ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کیلئے منافع 2300روپے اضافہ کے ساتھ 9980روپے سے بڑھا کر12280روپے، اور سیونگ اکائونٹ کا سالانہ منافع 8 اعشاریہ 50فیصد سے بڑھا کر 10اعشاریہ 25 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔