پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو

جیل حکام نے رانا ثناءاللہ کاکھانا واپس کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور منشیات کیس میں کیمپ جیل لاہور میں قید رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءنے کہاہے کہ جیل حکام نے رانا ثناءاللہ کاکھانا واپس کردیاہے جبکہ جیل ذرائع کا کہناہے کہ رانا ثناءاللہ کے اہل خانہ کھانے کی رسید مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ ثناءنے کہا کہ جیل حکام نے رانا ثناءاللہ کا کھانا واپس کردیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک قیدی سے ڈر گئے ہیں ، وہ جن امپائرزکو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،یہ ان کا ساتھ بھی چھوڑ جائیں گے ۔

دوسری طرف  جیل ذرائع کے مطابق راناثناءاللہ کے اہل خانہ کو کھانا راناثناءاللہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے لیکن وہ کھانے کی وصولی کی رسید مانگ رہے ہیں۔