پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔فائل فوٹو

بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سےحوالدار شہید۔4افراد زخمی

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار مںظورعباسی شہید جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹرپربلااشتعال گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدارمنظورعباسی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدارمنظورعباسی شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو لڑکیوں اورخاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔