بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو
بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو

عمران خان کو بتادو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتادیا جائے کہ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پرآئے اورانہوں نے شہزاد اکبرکے بیان کا اخباری تراشا پیش کیا،انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں،عدالت شہزاد اکبرکو طلب کرکے اس بارے میں پوچھے۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرآصف زرداری نے کہا کہ نہ میں نے چیئرمین سینیٹ بنایا اور نہ ہی میں اتارنے جا رہا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوں گےپھران کی مرضی۔