ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی۔فوٹو سوشل میڈیا
ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی۔فوٹو سوشل میڈیا

شہزادہ ہیری کو مکینک کی نوکری مل گئی؟

شاہی خاندان کو چھو ڑکر سادہ طرز زندگی اپنانے والے برطانوی شہزادہ ہیری کے ہم شکل مکینک کی تصویروائرل ہوتے ہی صارفین کو لگا کہ انہیں نوکری مل گئی۔

برطانیہ کے سیاسی رہنما مارک پریسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر شیئرکی گئی جس میں شہزادہ ہیری کا ہم شکل پیچ کس کے ساتھ دیوارپرکچھ ٹھیک کررہاہے۔

شہزادہ ہیری کے ہم شکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی ہے ، یہ جان کربہت خوشی ہوئی۔

Mark Prisk
@PriskMark
Good to see the Duke of Sussex has already found workView image on Twitter

اس تصویرکا ٹوئٹر پر شیئر ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پرکمنٹس کرکے خوب اپنا حصہ ڈالا۔صافین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ شہزادہ ہیری کو جاب مل گئی ہے ۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا پر ہیری کے ہم شکل سائمن پنگیلی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میری یہ تصویر 2016ء کی ہے، ان دنوں میری داڑھی بڑھی ہوئی تھی، مجھے دو سے تین لڑکوں نے بھی کہا تھا کہ میں داڑھی بڑھا کر بالکل شہزادہ ہیری جیسا لگ رہا ہوں۔