حکومت نے بے بی بونس اسکیم کا اعلان کردیا۔فائل فوٹو
حکومت نے بے بی بونس اسکیم کا اعلان کردیا۔فائل فوٹو

بچے پیدا کرنے والوں کیلیے خوشخبری

یونان میں گھٹتی آبادی حکومت کیلیے مشکلات کا باعث بن گئی،حکومت نے بے بی بونس اسکیم کا اعلان کردیا۔

حکومت نے اس مشکل سے نمٹنے کیلیے”بے بی بونس” (Baby Bonus) نام کی اسکیم کا اعلان کردیا۔ یعنی بچے پیدا کرنے والے جوڑے کولاکھوں روپے ملیں گے۔ یونان کی آبادی تقریبا1 کروڑ4 لاکھ ہے۔

یونان میں بےبی بونس اسکیم کے تحت ایک بچہ پیدا کرنے والے جوڑے کو 2000 ہزار یورو تقریبا3 لاکھ،39ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کیلیے حکومت نے تقریباً30ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے ۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، یونان کی آبادی تقریبا ایک کروڑ ہے اور یہ تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر وہاں یوم پیدائش شرح نہیں بڑھی تو اگلے 30 سال میں وہاں کی آبادی 33 فیصد تک گھٹ جائے گی۔

سال 2050  تک 36 فیصدی لوگوں کی عمر65 سال ہوجائے گی لہذا وہاں کی حکومت نے شرح پیدائش پر بڑھانے کے مقصد سے بے بی بونس اسکیم کااعلان کیا ہے۔

یونان کے علاوہ کئی اورملکوں میں بھی بے بی بونس اسکیم رائج  ہے جس میں آسٹریلیا، کناڈا، چیک ریپبلک، فرانس، اٹلی، پولینڈ جیسے ممالک ہیں۔ آسٹریلیا میں بےبی بونس کے طور پر5 ہزارڈالت تقریبا 5لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔