وفاقی وزیرفواد چوہدری ہمیں ٹیکنالوجی پڑھانے کی کوشش نہ کریں میں خود انجینئر ہوں۔فائل فوٹو
وفاقی وزیرفواد چوہدری ہمیں ٹیکنالوجی پڑھانے کی کوشش نہ کریں میں خود انجینئر ہوں۔فائل فوٹو

شرم آرہی ہے کراچی کا کیا حال کردیا گیا۔احسن اقبال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے کراچی کی سب سے زیادہ خدمت کی ہے۔

کراچی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے، ن لیگ نے شہر قائد کی خدمت کی ہے، شہرکی 25 سالہ تاریخ میں ہماری حکومت نے سب سے زیادہ منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ ہم نے شروع کیا، کراچی۔حیدرآباد موٹر وے بنایا، 50 ملین گیلن ڈی سیلینیشن پلانٹ کے پیسے بجٹ میں رکھے گئے، جسے اس حکومت نے ختم کردیا، اگر یہ منصوبہ نہ روکا جاتا تو آج شہر میں پانی کا بحران نہ ہوتا۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں شرم آرہی ہے کہ کراچی کا کیا حال بنادیا گیا ہے، عوام سے وعدہ کرتے ہیں، آپ ہمیں ووٹ دیں ہم کراچی کو لاہور سے زیادہ چمکا کرآپ کے حوالے کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منصوبوں نے بجلی کا بحران ختم کیا، ہماری حکومت میں موٹر ویز بنائے گئے اور بڑے بڑے منصوبے شروع کیے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 18 ماہ میں حکومت نے سیاسی انتقام پر زور دیا، چینی اورآٹے سے بڑا اسکینڈل اس وقت کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کے خرچے چلاتے ہیں وہ ملک کو لوٹ کرآگے کی کمائی کر رہے ہیں، حکومت نے اپنی صفوں میں موجود مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔