نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے

کرونا وائرس کا وار۔سندھ میں تعلیمی ادارے 3ماہ کیلیے بند

حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا،اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے جبکہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرکیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، اس سے پہلے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے تھا۔