انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی

 انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکو جھٹکا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکی قیمت میں71 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے کیونکہ صبح صبح کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوات تو انڈیکس 33 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پرتھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوااورانڈیکس نے 34 ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرلی ہے ،100 انڈیکس اس وقت 2.59 فیصد اضافے کے ساتھ 34 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔