میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا۔فائل فوٹو
میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا۔فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس۔آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزموں کی عدم پیشی پر سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری اور نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی۔

احتساب عدالت میں آصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پرسماعت ہوئی،نیب نے نوازشریف کوسمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت پیش کردی ،نیب نے کہاکہ نوازشریف برطانیہ میں موجودہیں ،دفترخارجہ کے ذریعے وارنٹس بھیجے۔

عدالتی احکامات کے باوجودآصف زرداری اورنوازشریف غیرحاضر رہے ،نیب نے آصف زرداری کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی،آصف زرداری کے وکیل نے ان کی ضیا الدین ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ رپورٹ کوئی ایسی تسلی بخش نہیں کہ ان کو استثنیٰ دیا جائے ،یہ کریمنل کیس ہے،آصف زرداری کوپیش ہوناپڑےگا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت نے گیلانی صاحب کو بھی استثنیٰ دیاہوا ہے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ وہ دیگرکے پیش نہ ہونے تک کا دیاہے،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کوروناکے دن ہیں اورآصف زرداری کی عمرزیادہ ہے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آصف زرداری کوکوروناتونہیں ہے؟،میں بھی توعدالت میں موجود ہوں۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھررش بنے گا،میں آصف زرداری کی طرف سے عدالت میں موجودہوں۔جج اصغر علی نے کہاکہ نوازشریف کی مسلسل عدم پیشی پراشتہارجاری کررہے ہیں،آصف زرداری کے وارنٹ بھی جاری کردیتے ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری کی طرف سے میں عدالت پیش ہورہاہوں،جج اصغر علی نے کہاکہ لمبی تاریخ دے دیتاہوں پھرآصف زرداری پیش ہوجائیں،آپ نے جورپورٹ پیش کی ہے وہ تسلی بخش نہیں۔

جج احتساب عدالت نے نوازشریف کے اشتہارجاری کردیے،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پرکوئی عملدرآمدنہ ہوسکا،جج محمد اصغر نے کہاکہ نوازشریف دانستہ طورپرعدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بن رہے،عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے کہاکہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونگے ،عدالت نے آصف زرداری کوبھی آئندہ سماعت پرپیش ہونےکاحکم دیدیااورنوازشریف کو بذریعہ اشتہار آئندہ سماعت پرپھرطلب کرلیا،عدالت نے سماعت17 اگست تک ملتوی کردی۔