2 روز بعد جب مائیکل ہوش میں آئے تو خوشی میں اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔فائل فوٹو
2 روز بعد جب مائیکل ہوش میں آئے تو خوشی میں اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔فائل فوٹو

45 منٹ تک مردہ رہنے والا شخص زندہ ہوتے ہی رو پڑا

امریکا کے نیشنل پارک میں راستہ بھولنے والا لاپتا شخص 45 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد حیرت انگیز طورپرزندہ ہوگیا۔

45 سالہ مائیکل امریکا کے نیشنل پارک میں اس وقت لاپتا ہوئے جب وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے تھا۔

مائیکل کو ہیلی کاپٹر میں سی ایٹل کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال پہنچنے پران کی نبض چل رہی تھی مگر پھردل کی دھڑکنیں اچانک بند ہوگئیں جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے مائیکل کو مردہ تصورکرلیا گیا تھا۔

تاہم ای سی ایم او مشین کے ذریعے مائیکل کے خون کو پمپ کیا گیا اور خون سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال کر صاف خون فراہم کیے جانے کے باعث 45 منٹ بعد اس کی دل کی دھڑکنیں بحال ہوگئیں۔

2 روز بعد جب مائیکل ہوش میں آئے تو خوشی میں اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے جب کہ اس موقع پراسپتال کا عملہ بھی اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکا۔