مریم نواز، محمود اچکزئی ،پروفیسر ساجد اور دیگر رہنما ظہرانے میں شریک تھے۔فائل فوٹو
مریم نواز، محمود اچکزئی ،پروفیسر ساجد اور دیگر رہنما ظہرانے میں شریک تھے۔فائل فوٹو

بینظیر بھٹو کی برسی۔ پی ڈی ایم قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن اور وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر جلسے میں شرکت کرنے والی پی ڈی ایم کی قیادت میں ظہرانہ دیاگیا،ظہرانے کی میزبانی بلاول بھٹو اورفریال تالپور نے کی۔

مریم نواز، محمود اچکزئی ،پروفیسر ساجد،انس نورانی ، مالک بلوچ اور دیگر رہنما ظہرانے میں شریک تھے،ظہرانے میں مکی کی روٹی، ساگ ،مٹن ،مچھلی اور حلیم سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، گڑھی خدابخش میں تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی، بلاول بھٹو،مریم نواز سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔ طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔