ملکی تاریخ میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں سے بڑا چور کبھی نہیں دیکھا یہ لوگ 15 ہزار ارب روپے کھا گئے، ان کے جانے کا وقت آگیا، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب
ملکی تاریخ میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں سے بڑا چور کبھی نہیں دیکھا یہ لوگ 15 ہزار ارب روپے کھا گئے، ان کے جانے کا وقت آگیا، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب

دو بچوں نے عمران خان کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے ۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بینظیر کی شہادت کی خبر ٹی وی پرآئی تو ہمارےگھر میں سوگ کا سماں تھا سارے افراد گھر کے ایک کمرے میں جمع ہوکر سہمے بیٹھے تھے۔

مریم نوازنے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی پاکستان کی ہی نہیں، عالم اسلام کی پہلی وزیراعظم بننے والی خاتون ہیں، انہوں نے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیربھٹو کی شہادت ایک المیہ ہے،ان کی شہادت کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پر جب حملہ ہوا تو میرے والد فوراً ہسپتال پہنچےجب ان کی شہادت کی خبر سنی تو نواز شریف کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ اس دن جاتی امرا میں سوگ کا سماں تھا، جب ٹی وی پر بی بی شہید پر حملے کی خبر آئی تو میں باہر تھی ، میری والدہ نے فون کر کے مجھے گھر بلایا اور کہا کہ بیٹا جلدی گھر آؤ بینظیر بھٹو پر حملہ ہو گیا ہے۔

مریم نواز نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں والدہ کے بچھڑنے کا دکھ سمجھتی ہوں، جتنا آپ لوگوں کو دکھ ہے، مجھے بھی اتنا ہی دکھ ہے۔ ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بینظیر بھٹو کی شہادت ہوئی تو سیاسی مخالفت کے باوجود نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو دلاسا دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جنرل پاشا نے تمام سیاسی جماعتوں کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے تحریک انصاف بنا دی، جس کو پچھلی منتخب حکومت کے خلاف دھرنوں میں استعمال کیا۔

کہ جنرل پاشا نے ن لیگ کی منتخب حکومت کو گرانے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں سے کوڑا اکٹھا کر کے تحریک انصاف بنائی اور پھر اس کے بعد 22 سال در بدر پھرنے والے نالائق شخص جس کو عوام نے بار بار مسترد کیا اس کو عوام کے ووٹ کو چوری کر کے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وہی نالائق شخص چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ مجھے کچھ نہیں آتا، بغیرتیاری حکومتوں میں نہیں آناچاہیے لیکن میں ان کو کہتی ہوں کہ آپ یہ کہا کریں کہ بغیر تیاری کے کسی کو نہیں لانا چاہیے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ ناکام شخص پی ڈی ایم سےاین آراومانگ رہاہے، حکومت کےگھرجانےتک غریبوں کےچولہےنہیں جل سکتے، آج لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن جعلی وزیراعظم ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ میں کیا کروں؟ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی بہو،بیٹیوں کوعدالتوں میں گھسیٹاجاتاہے، کردارکشی صرف سیاستدانوں کی ہوتی ہے،بینظیر بھٹو کے قاتل پرویز مشرف کو پاکستان لانے کی بات تک نہیں ہوتی۔  انہوں نےنوازشریف کواشتہاری قراردےدیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نااہل حکومت کوگھربھیجنےکے لیےپی ڈی ایم کاساتھ دیں، اب ملک اس طرح نہیں چلےگا، کوئی ملک توڑےتومعصوم،کشمیرکامقدمہ ہارےتوبھی معصوم، ہمیں کہتے ہیں کہ فوج کو بدنام کر رہے ہیں لیکن عمران خان وہ شخص ہے جس نے بھارت میں جا کر فوج کے خلاف بات کی۔

مریم نوا نے کہا کہ عمران خان کا کہتا ہے یہ بچے ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں یہ میرا کیا بگاڑیں گے، ، میں کہتی ہوں کہ دو بچوں نے عمران خان کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اوربلاول بھٹومیثاق جمہوریت کوآگےبڑھائیں گے،سیاسی حریف ہونےکےباوجودآج پی ڈی ایم قیادت اکٹھی ہے،ماضی میں غلطیوں کافائدہ جمہوریت شکن قوتوں نےاٹھایا۔

مریم نواز نے کہاکہ سیاست دانوں نےماضی کی غلطیوں کاازالہ کیا،اسی وجہ سےجمہوری حکومتیں مدت پوری کرنےلگیں،ایک نالائق کوووٹ چوری کرکے عوام پرمسلط کردیاگیا۔