ناراض رہنما شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو
ناراض رہنما شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو

جے یو آئی ف کے باغی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس۔اہم فیصلے متوقع

جے یو آئی سے نکالے گئے باغی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے،اہم فیصلےمتوقع ہیں، جس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں جے یو آئی کے ناراض رہنماء شریک ہیں۔ حافظ حسین احمد بر وقت کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر کوئٹہ سے فلائٹ لے کراسلام آباد نہ پہنچ سکے۔ مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک و دیگر دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔ جے یو آئی کے ناراض رہنما شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے جے یوآئی نے مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب، مولانا شجاع الملک اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکالا تھا۔