2021کے دوران چاند اور سورج دو دو مرتبہ گہنائیں گے
2021کے دوران چاند اور سورج دو دو مرتبہ گہنائیں گے

نئے سال میں چاند و سورج گرہن کتنے اور کب ہونگے

سال 2021کے دوران چاند اور سورج دو دو مرتبہ گہنائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سن 2021 کا پہلا چاند گرہن 26 مئی جبکہ دوسرا 19 نومبر کو ہوگا۔
آنے والے سال میں سورج کو گرہن بھی دو مرتبہ لگے گا۔ پہلا سورج گرہن 10 جون جبکہ دوسرا 4 دسمبر کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔