ملاقات میں بےروزگاری،گیس بحران اورمہنگائی پربھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو
ملاقات میں بےروزگاری،گیس بحران اورمہنگائی پربھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال ،سینیٹ انتخابات اور مردم شماری نتائج پر گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا،پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت تاج حیدر نے کی،ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار ،فیصل سبزواری ،جاوید حنیف اوردیگر شریک ہوئے،ملاقات میں دونوں کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی منظوری پرتحفظات کااظہارکیاگیاہے۔

ملاقات میں بےروزگاری،گیس بحران اورمہنگائی پربھی بات چیت ہوئی،پیپلزپارٹی وفدنے ایم کیوایم کوقیادت کاپیغام پہنچایا،ایم کیوایم نے کہاکہ تمام تحفظات رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ مردم شماری ودیگرمسائل پرمشترکہ کوششیں کی جائیں۔