متاثرین کو گھر دینے تک وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاﺅس الاٹ کردیتے ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کو گھر دینے تک وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاﺅس الاٹ کردیتے ہیں۔فائل فوٹو

چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں مندر کو آگ لگانے کے واقعہ کانوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے خیبرپختونخوا میں مندر کو آگ لگانے کے واقعہ کاازخودنوٹس لے لیا ،چیف جسٹس نے ازخودنوٹس 5 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ہندوکونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے کراچی رجسٹری میں ملاقات کی ،رمیش کمارنے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں کرک میں مندر جلانے کامعاملہ اٹھایا،چیف جسٹس گلزاراحمدنے مندر جلانے کے واقعے پرتشویش کااظہارکیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے چیف سیکریٹری ،آئی جی کے پی اورایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو مندر کے دورے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے مندر کونقصان پہنچانے کے معاملے پر4 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی۔