وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔فائل فوٹو
وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔فائل فوٹو

سال 2021 کی تعطیلات۔عید الفطراورعید الاضحیٰ کب ہوگی؟

سال 2021 کیلیے تعطیلات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جن میں عید الفطراورعید الاضحی کی تاریخیں بھی واضح کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر15,14اور16 مئی 2021 کو اورعید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر5فروری2021کو پبلک تعطیل ہوگی۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر19اگست کو, قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کوعام تعطیلات ہوں گی۔

کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبرکو صرف مسیحی کمیونٹی کیلیے تعطیل ہوگی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہوگی۔یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہوگی۔