ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو
ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سال2020 میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور مشکلات کے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے معیشت کے متعلق اہم اعلان بھی متوقع ہے۔عمران خان معیشت کے شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نے راوی اربن اور ہاؤسنگ کے متعلق ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے جو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد عمران خان قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو دیے گئے پیکج میں بھی توسیع کا اعلان متوقع ہے۔