سفارتخانہ کو جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سفارتخانہ کو جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔فائل فوٹو

کرونا کا پھیلاؤ ۔پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا

کرونا کے پھیلاؤ کے خدشات کےپیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤو خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا ہے، تاہم یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک کےلیے ہے۔

ترجمان کے مطابق سفارتخانہ 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا، سفارتخانہ کو جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، اس دوران قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی، جب کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کے لیے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔