پکڑی گئی منشیات کو سمندرکے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔فائل فوٹو
پکڑی گئی منشیات کو سمندرکے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔فائل فوٹو

کراچی سے کروڑوں روپے کی 100 کلو آئس تحویل لے لی گئی

پاک بحریہ اوراے این ایف نے کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کرکے 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 38 لاکھ ڈالر(60 کروڑ98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندرکے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل ناکام کردی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی ہے۔