مبشرکے چھوٹے بھائی شہزاد نے گھرآکر تشدد کی اطلاع دی۔فائل فوٹو
مبشرکے چھوٹے بھائی شہزاد نے گھرآکر تشدد کی اطلاع دی۔فائل فوٹو

وہاڑی میں مدرسے کے استاد کے تشدد سے کم عمر طالب علم جاں بحق

وہاڑی میں تھانہ صدرکی حدود 214 ای بی میں مدرسے کے استاد نے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

والد کے مطابق بستی 5 وٹی کے رہائشی یاسین کا 7 سالہ بیٹا مبشر مدرسہ میں قران پاک حفظ کرتا تھا، سبق یاد نہ کرنے پراستاد قاری عمران نے تارکے بنے ہنٹراورڈنڈے سے تشدد کیا جس سے طالب علم کی حالت غیرہوگئی، طبی امداد ملنے سے قبل ہی مبشر جاں بحق ہوگیا، مبشرکے چھوٹے بھائی شہزاد نے گھرآکر تشدد کی اطلاع دی۔

ایس ایچ او مرزا حسنین نے دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرکے ملزم مولوی عمران یعقوب کو گرفتار کرلیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جس کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی اورگرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیا۔