فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں اگلے تعلیمی سال میں سنگل نیشنل کریکیولم نافذ

وفاقی وصوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال میں سنگل نیشنل کریکیولم نافذ کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایس این سی اورماڈل نصابی کتب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اوردینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزاسکولوں میں ایس این سی کے نفاذ کی پابندہوگی۔