مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائل فوٹو
مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائل فوٹو

مورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری

کوٹری۔گروبالیمک مندر سے چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات، چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورتاج چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، اور مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔