وضو گھر سے کر کے جائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں ۔فائل فوٹو
وضو گھر سے کر کے جائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں ۔فائل فوٹو

مولانا کے لیے کا اقتدار ابھی بہت دور ہے۔مولانا طاہر محمود اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے بڑے محترم ہیں، ان کو ہم حلوہ کھلائیں گے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ مولانا کے لیے اسلام آباد کا اقتدار ابھی بہت دور ہے۔ وہ آئیں ، ان کے لیے حلوے کے ساتھ پیزا بھی حاضر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں رواداری کی فضا کو پروموٹ کریں گے، ہم نے انٹر فیتھ ہارمونی کونسل قائم کردی ہے جس میں لوگ رضا کارانہ طور پر اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں سب کو اختیار ہے کہ وہ جس پارٹی کو سپورٹ کرے لیکن کوئی اسلام کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے نام پر لوگ سیاست کررہے ہیں۔جن کے دور میں قانون ختم نبوت پر شب خون مارا گیا وہ بھی اب اس عقیدے کا نام لے رہے ہیں تو سمجھ جائیں کہ وہ عقیدہ ختم نبوت و رسالت سے مخلص نہیں بلکہ وہ اس نام پر بھی سیاست کررہے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی بھی اپوزیشن کا بندہ آ کر کہہ دے کہ ماضی میں علما و مساجد کے اماموں کو وہ عزت ملی ہو جو آج اس حکومت میں علما کو ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔