مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

کے الیکٹرک سردیوں میں بھی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام

کے الیکٹرک سردیوں میں بھی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام ، شہر کو 500 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔
درکار 1700 ميگاواٹ میں سے 800 نیشنل گرڈ سے مل رہے ہیں، دیگر تمام ذرائع سے کے الیکٹرک صرف 400 میگاواٹ حاصل کررہا ہے۔
کراچی کے علاقوں کورنگی، ملیر، غریب آباد، معین آباد اور جعفر طیار میں ساڑھے سات گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
لانڈھی ، گلشن معمار ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹاؤن ، کیماڑی ، بلدیہ ، سعید آباد ، بنارس اور اولڈ سٹی ایریا میں چھ گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اعلانی یا غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ، مینٹی نینس کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے۔