رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

ون ڈے رینکنگ: کوہلی پہلے نمبر پر برقرار، بابراعظم کی تیسری پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں ۔
ان کے علاوہ بھارت ہی کے روہت شرما دوسری اورپاکستان کے بابراعظم تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کے محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم کا پانچواں نمبر ہے۔