برے دن اور کام کی زیادتی کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لیے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا، پاکستان کے سابق فاسٹ بالر
برے دن اور کام کی زیادتی کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لیے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا، پاکستان کے سابق فاسٹ بالر

پاکستان کی جیت پر وسیم اکرم کا مزاج بھی تبدیل

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ٹیم سے بہت خوش ہیں جس کے باعث ان کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مزاج کے بدلنے کی روداد مداحوں سے شیئر کی۔
وسیم اکرم نے اپنی میچ کی گفتگو اور جم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ برے دن اور کام کی زیادتی کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے آئندہ ہونے والے میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔