فنی تربیت کے لیے نوجوانوں کو کراچی اور ہیوی انجینیئرنگ ٹیکسلا بھی بھجوایا جائےگا، زبیدہ جلال
فنی تربیت کے لیے نوجوانوں کو کراچی اور ہیوی انجینیئرنگ ٹیکسلا بھی بھجوایا جائےگا، زبیدہ جلال

وفاقی اور بلوچستان حکومت کے درمیان گوادر شپ یارڈ منصوبےکا معاہدہ ہوگیا

وفاقی اور بلوچستان حکومت کے درمیان گوادر شپ یارڈ منصوبے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وفاقی و صوبائی حکام شریک ہوئے۔
معاہدے پر دسختط کی تقریب کےموقع پر میڈیا سے خطاب میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس منصوبےکو تاریخی قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس طرح کے پراجیکٹ سے معاشی طور پر استحکام ملےگا۔
وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ گوادر میں شپ یارڈ کی ضرورت تھی،شپس کی ریپیئرنگ اور مینٹیننس کاشعبہ بھی ہوگا،گوادر شپ یارڈ کو چلانے کے لیے بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فنی تربیت کے لیے نوجوانوں کو کراچی اور ہیوی انجینیئرنگ ٹیکسلا بھی بھجوایا جائےگا۔