پی پی امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کرپہلے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15 ہزار 573 ووٹ لیکر دوسرے،پی ایس پی9 ہزار227 تیسرے اور تحریک انصاف 8 ہزار 922 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی
پی پی امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کرپہلے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل15 ہزار 573 ووٹ لیکر دوسرے،پی ایس پی9 ہزار227 تیسرے اور تحریک انصاف 8 ہزار 922 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی

پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم

کراچی: پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پر تنقید اور مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اے پی سی اور پی ڈی ایم کے نقاط اور قرارداد پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق تجاویز تیار کرلی ہیں، پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لانگ مارچ کی تجویز تیارکی ہے، اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پی پی پی رہنماؤں نے 23 مارچ سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کرنے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور حلف لینے کے بعد لانگ مارچ کیا جائے، تاریخ سے متعلق بہتر ہوگا کہ 23 مارچ سے لانگ مارچ شروع کیا جائے، اور لانگ مارچ کے بعد استعفوں سے متعلق فیصلہ ہو۔