ملزمہ نازیہ ملک کے قبضے سے 1 عدد LED, پرائز بانڈز اور کیش رقم برآمد کرلی گئی ہے
ملزمہ نازیہ ملک کے قبضے سے 1 عدد LED, پرائز بانڈز اور کیش رقم برآمد کرلی گئی ہے

حیدرآبادسیکشنAپولیس کی کاروائی تالا لگےگھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون گرفتار

رپورٹ :شرجیل مدنی

ایس ایچ او تھانہ سیکشن A انسپیکٹر عمران رشید شیخ نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں تالا توڑ کر چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون کو رنگےہاتھوں گرفتارکرلیا۔

اس حوالے سے 8 مارچ  کو محسن علی ولد سید مقصود نے شکایت درج کروائی کہ کسی نامعلوم ملزم نے اس کے گھر کا تالا توڑ کر چوری کی واردات کی ہے۔

تھانہ اے سیکشن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے CCTV فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث خاتون ملزمہ نازیہ ملک ولد اللہ رکھا ملک کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 1 عدد LED, پرائز بانڈز اور کیش رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزمہ نے اپنے بیان میں چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ A-سیکشن میں مقدمہ الزام نمبر67/2021 u/s 457,380 PPC  درج کرلیا گیا۔ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

گرفتار ملزمہ نازیہ ملک کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں نصف درجن سے  میں درج مقدمات درج ہیں 53/2018 u/s 511,380 PPC PS FORT،92/2018 u/s 380,457 PPC PS حسین آباد،153/2018 u/s 454,457 PPC PS CITY،01/2021 u/s 380,454 PPC PS کینٹ ،19/2021 u/s 380,457 PPC PS ہالی روڈ۔