ایم کیو ایم کا یوم تاسیس ملتوی ہونے کے باوجود انتظامیہ نے عزیزآباد اور اطراف کی گلیاں اور سڑکیں سیل کر دی ہے
ایم کیو ایم کا یوم تاسیس ملتوی ہونے کے باوجود انتظامیہ نے عزیزآباد اور اطراف کی گلیاں اور سڑکیں سیل کر دی ہے

ایم کیو ایم لندن کےکارکنان کی مکا چوک پر ممکنہ آمد کے پیش نظر داخلی و خارجی راستے مکمل بندکر دیئے گئے

ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی مکا چوک پر ممکنہ آمد کے پیش نظر داخلی و خارجی راستے مکمل بند کردیئے گئے ہیں ۔چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے مکہ چوک پر کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی تھی .ڈی سی سینٹرل نے گزشتہ دنوں سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔لندن قیادت نے 18 مارچ کو مکا چوک جانے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اس حوالے سے متحدہ لندن پہلے ہی  اعلان کر چکی ہے کہ 18 مارچ کو ہونے والا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ متحدہ پاکستان نے آج نشتر پارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر کے 25 مارچ کو نشتر پارک میں ہی جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایم کیو ایم لندن کے یوم تاسیس کے باعث عزیزآباد اور اطراف کی گلیاں سیل کر دی گئی ہے ۔مکہ چوک اور علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ۔مکہ چوک کی طرف آنے والی شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئیں ہیں ۔مکہ چوک اور اطراف میں رہائش پزیر مکینوں کو آمد و رفت میں شدید  دشواری کا سامنا ہے ۔