رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)
رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)

کراچی میں گرمی بڑھ گئی

کراچی: محکمۂ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دوپہر میں شمال مغربی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام میں جنوب مغربی کی سمت سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے اور پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ہوسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں 30 مارچ سے یکم اپریل تک موسم دوبارہ گرم ہونے کی توقع ہے۔