پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عمل درآمد کی یقینی دہانی کرادی۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم وفد کو بلاول بھٹوزرداری سے مشورہ کے بعد عمل درآمد کی یقینی دہانی کرادی۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم کا باضابطہ طورپرحکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد:ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم باضابطہ طورپرحکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

آج ایک امتحان کا مرحلہ ہے جس سے قومی یقادت کو گزرنا ہے ، آج کا دن دعاؤں کا دن ہے ، اللہ میں اس قابل بنائے  ، میں امید کرتا ہوں کہ اس بار ہم دعوؤں  سے زیادہ ارادون کے ساتھ آگے بڑھیں ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے آپ کے ساتھ جو چلنے کا فیصلہ کیاہے  اس میں  کوئی ذاتی تو کیا جماعتی مفاد بھی نہیں، معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق ان عوام اورعلاقوں کیلیے جن کی نمائندگی ہم 35 سال سے کر رہے ہیں ، یہ علاقے اب توجہ کے مستحق ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کیلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، ہمیں اللہ سرخرو کرے کہ ہم نے تمام مفادات پرملکی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔

رہنما ایم کیو ایم  خالد مقبول صدیقی  نے مزید کہا کہ  میں سب سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک اچھے دورکا آغاز کریں  جہاں سیاسی انتقام کا سلسلہ روا نہ رکھا جائے ، تہذیب کی زبان اوربرداشت کا ماحول پیدا کریں ۔