نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

نیو یارک۔سفید فام نسل پرست ملزم کی فائرنگ۔10 سیاہ فام امریکی ہلاک

نیو یارک:نیویارک کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نسل پرست نوجوان نے فائرنگ کرکے 10 سیاہ فام افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر نامناسب جملے کسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد کو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا ، اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔ نوجوان حملہ آور بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم ہے۔

جس وقت پولیس جائے واقعہ پہنچی حملہ آورنے بندوق اپنی گردن پر رکھ کرخود کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔تفتیش کے دوران نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی۔