قدرت کا معجزہ قرار، نومولود علاج کے لئے لکھنو منتقل (فائل فوٹو)
قدرت کا معجزہ قرار، نومولود علاج کے لئے لکھنو منتقل (فائل فوٹو)

بھارت میں 4 ہاتھ 4 پیروں والی بچی کی پیدائش

نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ہاتھوں اور 4 پیروں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے، جس سے اسپتال کے عملے سمیت خاندان کے افراد ششدر رہ گئے اور بچی کو قدرت کا معجزہ قرار دیا۔ نومولودہ پیٹ سے جڑے دو اضافی ہاتھ اور دو اضافی پیر کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں پیش آیا، جہاں اضافی اعضا کیساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچی کو علاج کیلئے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی اضافی اعضا کیساتھ پیدائش دراصل جڑواں بچوں کا کیس لگتا ہے کیونکہ دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو ابھی بننا باقی ہے۔