اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 40 زخمی

 غزہ: مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 40 سے زائد نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے 3 نے جام شہادت نوش کرلی جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اسرائیلی سرزمین پر چاقو بردار ملزمان کے حملوں میں 19 یہودی کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز نے ایک ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تھا۔