ہمیں اس کیس پر مزید غور کے لیے وقت درکار ہے۔فائل فوٹو
ہمیں اس کیس پر مزید غور کے لیے وقت درکار ہے۔فائل فوٹو

جیش محمدکے کمانڈر پر پابندی کی قرارداد ۔چین آڑے آ گیا

 نیویارک:چین نے امریکا اور بھارت کی جانب سے جیش محمدکے کمانڈر پر پابندی کی قرارداد کو مزید غورکے لیے ملتوی کرا دی۔

امریکا اور بھارت نے جیش محمد کے کمانڈر عبدالرئوف اظہرکے سفر پر پابندی اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔ اس قرارداد پر عمل اس وقت ممکن ہو سکے گا اگر سیکیورٹی کونسل کے تمام 15 ارکان اس پر اتفاق رائے بنائیں گے۔

اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ایک ترجمان نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کیس پر مزید غور کے لیے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے اس قرار داد کو روکا گیا ہے۔ یہ التوا کمیٹی کی گائیڈ لائنز کے عین مطابق ہے ۔

امریکی وزارت خزانہ نے سنہ 2010ء میں عبدالرئوف اظہر پر بھارت میں متشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کے جرم میں دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔