دنیا کو افغانستان میں داعش کے خطرے سے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
دنیا کو افغانستان میں داعش کے خطرے سے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

افغانستان میں داعش کو شکست دیدی۔ طالبان

کابل: افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، ان کی لاش ہمیں اب تک نہیں ملی۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ داعش کو افغانستان میں شکست دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں داعش کے خطرے سے متعلق پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔