حملہ صدر جوبائیڈن کے حکم پر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا
حملہ صدر جوبائیڈن کے حکم پر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا

امریکا کا شام پرفضائی حملہ ، بمباری سے 3 افراد جاں بحق

دمشق: امریکا نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کردی، تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ صدر جوبائیڈن کے حکم پر کیا گیا جس کی زد میں آ کر 3 افراد مارے گئے۔اس سے قبل ” کونوکو گیس فیلڈ "میں امریکی فوجی اڈے کو دوسری بار راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد امریکی اڈے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔