بھارتی شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر پام کے درخت پر سکونت اختیار کرلی۔فائل فوٹو
 بھارتی شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر پام کے درخت پر سکونت اختیار کرلی۔فائل فوٹو

بیوی کی مارپیٹ سے تنگ شخص80فٹ اونچے درخت پررہائش پذیر

نئی دہلی: بھارت میں بیوی سے لڑائی اور مارپیٹ سے تنگ آکر شوہرنے باقی زندگی 80فٹ اونچے درخت پر گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ معاملہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں بیوی کی پٹائی اور زبان درازی سے پریشان شخص ایک ماہ سے پام کے اونچے درخت پر رہ رہا ہے۔

 بھارتی شہری نے بیوی سے مسلسل مار کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر پام کے درخت پر سکونت اختیار کرلی، اترپردیش کے ضلع ماؤ کے علاقے کوپا گنج میں42 سالہ رام پراویش نے یہ کٹھن فیصلہ روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پراویش کے بیوی کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ سے لڑائی جھگڑے چل رہے تھے، اس نے بیوی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اس پر تشدد کرتی تھی اور ہر وقت زبان درازی کرتی تھی جس سے دلبرادشتہ ہوکر اُس نے درخت پر رہنے کا فیصلہ کیا۔