لِز ٹَرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب، رشی سونک کوشکست

لندن : لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔

 نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کےقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔

ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔

 وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے، لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔

لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، انہوں نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ انرجی بلز کے  مسئلے سے چندہفتوں میں