سندھ سستہ آٹا اسکیم،فلورملز میں غیرمعیاری گندم کی پسائی کاانکشاف

کراچی:  سندھ میں  سستے آتے کی تیاری کیلئے فلورملز میں غیرمیعاری گندم کی پسائی کا انکشاف ہوا ہے، تھیلے کا وزن بڑھانے کےلئے آٹے میں مقدار سے زیادہ نمی شامل کرنے والی فلورملز کو کھلی چھٹی دیدی گئ، گندم کے ساتھ ٹوٹا چاول کی پسائی کرکے آٹے کے بیگ تیار کیے جانے پر محکمہ خوراک نے خاموشی اختیار کرلی، فلورملز کو بعض کرپٹ  افسران کی سرپرستی حاصل  ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد میں تیارکردہ سستے آٹے کا معیار چیک کرنے کی بجائے محکمہ  خوراک نے فلورملز  کو این  او سی جاری کیا جبکہ غیر معیاری گندم سے سستا آٹا تیار کرنے والی فلورملز کے آٹے میں نمی کے ساتھ گلوٹن کی مقدار بھی کم  پائی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سستے آٹے کے بیگز میں مقررہ 13.5 سے زیادہ مقدار 15.5اور16فیصد نمی  پائی گئی، سستا آٹا خریدنے والوں نے اسے مضر  صحت قرار دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  بعض حلقوں نے گندم کے آٹے میں چاول کی ملاوٹ کی شکایات متعلقہ ڈپٹی کمشنرزسے بھی کی ہے۔