ایف آئی اے نے نیب کے سابق چیئرمین اور لیگل کنسلٹنٹ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(امت نیوز) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو طلب کرلیا جب کہ نیب کے لیگل کنسلٹنٹ احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سابق نیب عہدیداروں کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں اور دونوں کو 11اور 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم دونوں افسران اب تک شامل انکوائری نہیں ہوئے۔