صدرمملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد(امت نیوز) صدرمملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022ء اور سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی بھی منظوری دیدی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ بلوں پر دستخط آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کئے، جس کے تحت وہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے منظور کردہ بلوں کی منظوری دیتے ہیں۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں بل اب قانون کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔