بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے تاریخی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیئے

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے۔ بھارتی شہرحیدرآباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اورخواتین گیٹ توڑ کر زبردستی  قطب شاہی  مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دئیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ قطب شاہی مسجد 17 ویں صدی میں بنائی  گئی اورحیدرآباد میں مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی  ہے۔